ایک شوہر نے اپنی مرحومہ اہلیہ کی آخری خواہش کو پورا کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کر دیا، تاکہ بالوں سے محروم ہونے والے افراد اپنی خوداعتمادی دوبارہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز لائیں سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، ’کیا یہ بات چینیوں کو پتا ہے؟‘

بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری ڈیویڈ ڈنزڈیل کی اہلیہ، جینے ڈنزڈیل، کا رواں برس اپریل میں انتقال ہوا۔ وہ کئی برس سے ایسٹ ڈرہم میں کینسر سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لیے سپورٹ گروپ چلا رہی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ ایسے مریضوں کو وِگز فراہم کی جائیں جو کیموتھراپی کے دوران اپنے بالوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

ڈیویڈ نے اپنی بیوی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے’وِگ بینک‘ کے نام سے ایک ہفتہ وار سہولت شروع کی ہے، جہاں مریض صرف 15 پاؤنڈ کی قابلِ واپسی رقم پر وِگ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈرہم کے علاقے ویٹلے ہل میں واقع ویٹلے ہاؤس میں فراہم کی جارہی ہے۔

ڈیویڈ نے بتایا کہ ان کی بیوی نے زندگی میں دو بار کیموتھراپی کرائی، اور ہر بار بالوں کی محرومی نے اُن پر گہرا نفسیاتی اثر ڈالا۔ ’جب بال گرتے ہیں تو خوداعتمادی بھی ساتھ چلی جاتی ہے۔ یہ ایک نہایت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے اور میں ہر اُس شخص کے لیے دل سے محسوس کرتا ہوں جو یہ سب جھیل رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: لیموں کیمو تھراپی سے 10 ہزار گنا زیادہ پُراثر کیوں؟

جینے ڈنزڈیل کو 2018 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ کئی ماہ کی تکلیف دہ کیموتھراپی کے بعد 2019 میں انہوں نے نیوکیسل کے فری مین اسپتال میں ’آل کلئیر بیل‘ بجائی، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ کینسر ختم ہوچکا ہے۔ اس دوران انہوں نے کینسر سے متاثرہ خواتین کی مدد کے لیے ایک سپورٹ گروپ بھی تشکیل دیا۔

بدقسمتی سے 2022 میں بیماری نے دوبارہ حملہ کیا اور اس بار کینسر اُن کے دماغ تک پھیل گیا۔ رواں برس اپریل میں، 54 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کے شوہر، 58 سالہ ڈیویڈ نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی جدوجہد، ہمت اور دوسروں کے لیے خدمات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ’میں چاہتا ہوں کہ لوگ خوشی محسوس کریں، اُنہیں ریلیف ملے۔ جینے یہی چاہتی تھی۔ ‘

وِگ بینک شروع ہوئے ابھی صرف 7 ہفتے ہوئے ہیں اور اس دوران کاؤنٹی ڈرہم کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد وِگز عطیہ کی جاچکی ہیں۔ مقامی کمیونٹی کے مثبت ردعمل پر ڈیویڈ نے کہا ’یہ سب دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے، میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ناقص آئل میں کباب فرائی، ’چپلی کباب کے ساتھ کینسر فری ہے‘

یہ وِگ بینک نہ صرف ایک عورت کے خواب کی تکمیل ہے، بلکہ اُن درجنوں مریضوں کے لیے بھی امید کا پیغام ہے، جو کینسر سے لڑتے ہوئے خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برطانیہ بیوی شوہر کینسر ہیٹلے ہل وگ بینک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ بیوی شوہر کینسر وگ بینک کے لیے

پڑھیں:

گاڑی میں کھاناملنے کے انتظارمیں بیٹھے ڈاکٹرمیاں بیوی چل بسے

  سعودی عرب میں غیرملکی ڈاکٹر اور انکی اہلیہ گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شقرا ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس اور انکی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد شقرا کے ایک میڈیکل کمپلکس میں فزیشن تھے۔
دونوں ریاض کے ایک ریستوران کے باہر گاڑی میں کھانے کے آرڈر کا انتظار کر رہے تھے کہ کار کے ایئرکنڈیشنر سے گیس لیک ہونے پر دونوں جان سے گئے۔
یہ جوڑا ایک دن کے لیے ریاض پہنچا تھا۔
دریں اثنا گزشتہ روز شقرا گورنریٹ کے ایک ریسٹ ہاؤس میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈاکٹر عبدالعزیز ادریس اور انکی اہلیہ ڈاکٹر اسما احمد شقرا کے قریبی لوگوں نے شرکت کی، اس نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرکاء نے دونوں ڈاکٹروں کے اعلیٰ اخلاق، کام کی لگن، ساتھیوں اور مریضوں کے ساتھ کے حسن سلوک کی تعریف کی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ خاوند کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، مرکزی ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
  • امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی
  • امریکا میں پہلی بار دل کے مریضوں کے لیے جدید اسٹینٹ کا استعمال
  • غیرملکی شپنگ کمپنی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا رابطہ دفتر قائم کردیا
  • ویڈیو گیمز تو کام کے نکلے، دیکھیے یہ فالج کے مریضوں کی کیسے مدد کرسکتے ہیں؟
  • احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا
  • گاڑی میں کھاناملنے کے انتظارمیں بیٹھے ڈاکٹرمیاں بیوی چل بسے
  • گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
  • اپنی دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں گرم