پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کے تحت 6 ماہ کے دوران 50 ہزار شہریوں کو قرض کی فراہمی کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ اسکیم ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  چھ ماہ میں"اپنی چھت اپنا گھر"کا وعدہ پورا کردیا۔

"اپنی چھت اپنا گھر " پچاس ہزار سے شہریوں کو قرض فراہم کی گیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپو سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

تقریب میں "اپنی چھت اپنا گھر " کی تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں"اپنی چھت اپنا گھر"پراجیکٹ سے گھر بنانے والے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین سے ہاتھ ملایا، بچوں کو پیار کیا اور گھر بنانے والے افراد کو مبارکباد پیش کیْ 

رکشہ ڈرائیور نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر بنانے کی خواہش تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ بنا دیا۔ جبکہ ایک خاتون نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گھر کے خواب کو تعبیر دے دی۔

"نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ "راولپنڈی کے غفور مسیح گھر کا خواب پورا ہونے کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوئے۔ اسپیشل پرسن سید وحید نے اپنے تاثرات بیان کئے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر استقبال کیا۔ مریم نواز شریف نے خاتون کی خواہش پر سیلفی بھی بنائیں۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے دس مرلہ تک 74 ارب روپے سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی جاری ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے پہلے فیز میں.

9 99 فیصد قرض کی ریکوری شروع ہوگئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو لون کی دونوں اقساط جاری، 52 ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں، پانچ سے دس مرلہ تک  گھر بنانے کے لئے 74 ارب روپے سے زائد قرض دیا جاچکا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر مریم نواز شریف نے گھر بنانے قرض کی

پڑھیں:

گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی


فوٹو: سوشل میڈیا 

پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔

وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
  • الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست قرار دیدیا
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی