کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین اور 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور مزید 5 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 5 نے دم توڑ دیا۔
ریسکیو نے بتایا کہ حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو گلشن معمار فاطمہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں اور متاثرہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔
پولیس نے گھر کی چھت گرنے سے 3 خواتین اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4 افراد زخمی بھی ہیں۔
مزید بتایا کہ متاثرہ گھر پر لینٹر کی چھت تھی اورچھت پر کام جاری تھا اسی دوران چھت ریتی اور بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی اور بیٹھ گئی جبکہ زیرتعمیرگھر میں فیملی رہائش پذیر تھی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی چھت گرنے سے نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔