لاہور: خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں جین مندر کے قریب چوک پرانی انار کلی کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق لکڑی کے بالوں اور ٹائلوں سے بنی خستہ حال چھت بارشوں کی وجہ سے وزن برداشت نہ کرسکی اور منہدم ہوگئی۔
ملبے تلے دب کر کمرے میں موجود 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزادکشمیر: کباڑکی دکان میں دھماکا،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزادکشمیر: کوٹلی میں کباڑ کی دکان میں ہونے والے زور دار دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔