بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خطرناک دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا فی الحال کوئی اندیشہ نہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق، 2003 میں بھارت میں صنعتی حادثات سے 47 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 1984 میں مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں یونین کاربائیڈ کی فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج نے 15 ہزار سے زائد جانیں لے لی تھیں، جو تاریخ کا بدترین صنعتی سانحہ سمجھا جاتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی

فوٹو: ایکس 

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر گھڑی قمر دین میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں بھتہ خور ہلاک
  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی
  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں بکریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا
  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • تہران یونیورسٹی میں دھماکہ، ایک ہلاک 4 زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی