نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں شدید موسمی خطرات کے پیش نظر عوام، سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق، پاکستان عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آفات کی شدید زد میں ہے۔ رواں برس مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں اور شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے سبب ندی نالوں اور دریاؤں میں خطرناک حد تک پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے اہم ہدایات:

عوام مون سون کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے قریب سیر و تفریح سے گریز کریں۔

ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے پاک این ڈی ایم اے کی “ڈیزاسٹر الرٹ ایپ” سے بروقت رہنمائی حاصل کریں۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر آمد و رفت کی نگرانی، گنجائش کے مطابق عوام کی موجودگی، اور ہنگامی ردعمل کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔
خطرے سے دوچار علاقوں میں ضلعی و صوبائی سطح پر پیشگی تیاری اور فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے 6 سے 8 ماہ پہلے آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ عوام، مقامی اداروں اور حکومت کے مابین مشترکہ تیاری، آگاہی اور تعاون کے ذریعے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ عوام ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ڈی ایم اے بارشیں پانی کی گزرگاہیں چیئرمین این ڈی ایم اے سوات سیلاب مون سون نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے پانی کی گزرگاہیں چیئرمین این ڈی ایم اے سوات سیلاب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈی ایم اے کے لیے

پڑھیں:

حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

فائل فوٹو۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے۔ 

کراچی سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز بینکوں کی برانچیں صبح  9 بجے سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال خطرناک ، کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر کا ریسکیو آپریشن جاری
  • دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری
  • پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک
  • پشاور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • اسموٹریچ منصوبے کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے، حماس
  • یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
  • حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک
  • ہائیکورٹ ، مقامی عدالتیں کل اور پرسوں بند رہیں گی
  • اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری
  • آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری