اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل اسپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم

پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب میں مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب مون سون ہنگامی پلان پر عمل درآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی، سینٹر 24 گھنٹے فعال رہیں گے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حادثات اور نقصانات سے بچا کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشان دہی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، اور بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطا محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کی ہدایت کی اور برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اپنا فرض ضرور نبھائیں گے، ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔این ڈی ایم اے الرٹ کے پیش نظر ملک بھر میں سول انتظامیہ اور ریسکیو سروس کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سوات؛ تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کیخلاف کارروائی کی جائے، نیا حکمنامہ جاری
  • ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال
  • ایران آئی اے ای اے کیساتھ تعاون جاری رکھے، یورپی ٹرائیکا
  • پنجاب: محرم الحرام کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے خصوصی سیل قائم
  • شہدادپور،گیس نادہندگان صارفین کیخلاف سخت آپریشن
  • ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
  • پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، 3 دنوں میں شاہ گینگ کے 7 ملزمان ہلاک
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب ہرجانے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی