پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام؛ بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا، 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔
سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ہدف 47000 تھا، 4000 اضافی خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے۔ سال 2024-25 میں 51000 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے، نئے مکان مالکان سے ملاقات میں انکے چہروں پر خوشی اور اطمینان منصوبے کی واضح کامیابی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قرضہ جات کی فراہمی خاندانوں کو
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔