کراچی: مسجد کی چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
شہید ملت روڈ کے قریب کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔
فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر کام کے دوران مسجد کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔جہاں متوفی کی شناخت 55 سالہ ریشم خان کے نام سے کی گئی۔
فیروز آباد پولیس کے مطابق متوفی محنت کش تھا جو مسجد کی چھت پر کام کے دوران پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی بلدیہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسجد کی چھت
پڑھیں:
سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔