لاہور میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق، چار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
لاہور:
بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ اکرام ولد اختر کو زخمی حالت میں لاہور جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئیں، تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا لاہور کے علاقے اولڈ نارکلی میں واقع گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی چھت
پڑھیں:
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
سٹی 52: چمن پاک افغان بارڈرپر ٹیکسی سٹینڈ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع سامنے آرہی ہے
چمن بارڈر کے قریب افغان کڈوال کے گاڑیوں کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوئے ۔
سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی دور دور تک آواز سنائی دی گئی ۔
چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے۔چمن پولیس کے مطابق چمن میں با رڈر پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے
چمن پولیس نے علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے،ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ ؛ ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت