سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12 سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12 سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں ؟مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔