قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول ایک بارش میں کھل گیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ریکارڈ مدت میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کروایا جس پر ان کی تعریف بھی کی گئی تھی، تاہم اس کے بعد ملک میں ہونے والی پہلی بارش نے ہی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا۔
قذافی اسٹیڈیم کی تیاری کے دوران مزدور دن رات کام کرتے رہے، اور اس دوران محسن نقوی خود چیکنگ کے لیے بھی جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کے سی ای او نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی تعریف کیوں کی؟
ملک میں طویل خشکی کے بعد ہونے والی حالیہ بارش نے قذافی اسٹیڈیم کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ہے۔
لاہور میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے ہونے والی بارش میں ایک وی آئی پی انکلوژر کے واش روم کی چھت نے ٹپکنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی جارہی ہے، اور کہا جارہا ہے کہ ایک تو ٹیم بھی ٹھیک نہیں ہوسکی، اوپر سے اربوں روپے لگا کر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا بھی یہ حال ہے کہ ایک ہی بارش نے سارا پول کھول دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش پول کھل گیا تعمیراتی کام چیئرمین پی سی بی قذافی اسٹیڈیم لاہور محسن نقوی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعمیراتی کام چیئرمین پی سی بی قذافی اسٹیڈیم لاہور محسن نقوی وی نیوز قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔