وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کے تفصیلی جائزے سمیت پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا تفصیلی جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ  9015 مکانوں کی تعمیر کے لیے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب حکومت کا 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

بریفنگ کے مطابق ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تعمیر ہیں، ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7  لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کے لیے تقریباً 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ موصول ہوچکی ہیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل میں جمع کی جاچکی ہیں جبکہ دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیموں سمیت 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپنا گھر اپنی چھت ایپلی کیشن پنجاب پورٹل ٹی او آرز ڈرافٹ مریم نواز شریف ہاؤسنگ اسکیموں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپنا گھر اپنی چھت ایپلی کیشن پورٹل ٹی او ا رز ڈرافٹ مریم نواز شریف ہاؤسنگ اسکیموں گھروں کی تعمیر کا اپنی چھت اپنا گھر کے لیے

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز