اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟
وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے کیے، ہم نے لوگوں کے لیے حقیقی گھر تعمیر کیے ہیں۔ یہ منصوبہ عوام کو آسانی فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 50ہزار لون کا ہدف پورا کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی ہیں https://t.
— PMLN (@pmln_org) August 6, 2025
انہوں نے واضح کیا کہ قرضے کسی سیاسی سفارش یا تعصب کے بغیر دیے گئے ہیں اور حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے ہی ریکارڈ کو توڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 64 ہزار گھر صرف اینٹوں اور گارے سے بنے ڈھانچے نہیں، بلکہ 64 ہزار خاندانوں کی امیدوں، خوابوں اور زندگیوں کی کہانیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کی تکلیفوں سے آگاہ ہیں، ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور پُرسکون چھت مہیا کریں، اور یہی خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست تک گھروں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچے گی، سال کے آخر تک ایک لاکھ خاندانوں کو گھر دیے جائیں گے اور اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر فراہم کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے اس تاثر کو رد کیا کہ حکومت صرف لاہور پر توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم پورے پنجاب میں جاری ہے اور اس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بھی ایسا فرد سامنے نہیں آئے گا جس سے اس کی سیاسی وابستگی کے بارے میں پوچھا گیا ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر مریم نواز انہوں نے کے تحت کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔