پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں چھونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ تیزی اس وقت دیکھی گئی جب گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھنے میں آئی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی اور یہ 282 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آ گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔