اندھی گولی کا شکار چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
اندھی گولی کا شکار بننے والا چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں چھت پر کھیلتا 6 سالہ بچہ اندھی گولی کا شکار ہوگیا ۔ بچے کے سر میں گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رُک گئی۔
واقعے کے بعد 6 سالہ عمر فاروق کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔
افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس کے بعد فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا ہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔