باجوڑ، بارودی مواد کے دھماکے میں 3 معصوم بچے جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے باردوی مواد کو بچوں نے اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا اور تین بچے موقع پر دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 معصوم بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے باردوی مواد کو بچوں نے اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا اور تین بچے موقع پر دم توڑ گئے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں چند ہفتے پہلے اسی علاقے میں خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
مزید برآں، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بتایا گیا کہ یہ سانحہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج کی کارروائیوں نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مقامی آبادی کے تعاون سے ماضی کی طرح پاک فوج ان علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے دوبارہ تیار ہے اور علاقے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ باجوڑ کو ان خطرات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارودی مواد میں خوارج کے ساتھ
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔