ملک بھر میں مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
اسلام آباد سے این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختون خوا میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں آج رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
بارشوں کے باعث فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا امکان ہے۔
ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
دریائے کابل، سوات اور چترال و ہنزہ کے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارشیں متوقع ہیں
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔