کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ آئندہ ماہ سے اثر دکھانا شروع کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کہیں کہیں بارش یا ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، اور شمال مشرقی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی سے ملک بھر میں اثر انداز ہونا شروع ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روس میں زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے گائیوں پر دماغی امپلانٹس کی آزمائش شروع
روسی کمپنی Neiry نے گائیوں میں نیورو-امپلانٹس چپس لگانا شروع کردیا ہے تاکہ دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔
پروجیکٹ ہارن نامی ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد گائیوں کے دماغ کے ایسے حصے نشانہ بنانا ہے جو بھوک، تناؤ، تولیدی نظام وغیرہ سے منسلک ہیں۔
امپلانٹس میں ایک تحریک کار شامل ہے جو سر کے پچھلے حصہ سے منسلک ہوتا ہے، اور یہاں سے الیکٹروڈز دماغ کے اندر مخصوص حصوں تک جاتے ہیں جنہیں برقی سگنل کے ذریعے متحرک کیا جائے گا۔
ٹیسٹ کا آغاز روس کے سوردلوفسک خطے میں ہوا ہے اور ابتدائی طور پر تقریباً پانچ گائیوں پر یہ یہ آزمائش کی گئی ہے۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امپلانٹس کی قیمت کم کرنے کی راہیں تلاش کر رہی ہے، تاکہ یہ تجارتی پیمانے پر قابلِ قبول ہو سکے۔