WE News:
2026-06-03@00:00:54 GMT

مون سون کی بارشیں جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

مون سون کی بارشیں جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں ہے؟

قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، اور عوام و مقامی انتظامیہ کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمرجنسی انتباہ

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ ہے۔

ایمرجنسی انتباہ:

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں سندھ کے جنوبی علاقوں سجاول، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور پوٹھوہار/شمال مشرقی پنجاب راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ خطرہ۔ pic.

twitter.com/SVRxdgzoMg

— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 28, 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے کیرتھر رینج کے جنوبی نالوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، سوات، پنجگورہ دریا اور معاون ندیوں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، دوسری جانب اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے کابل میں پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں نارووال، سیالکوٹ، گجرات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ، نچلے درجے کے سیلاب تک بڑھ سکتا ہے۔ ’احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نشیبی علاقوں سے بچیں، ندی نالوں سے دور رہیں، خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔‘

اربن فلڈنگ کا خدشہ کہاں کہاں؟

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، گلیشیئرز کے پگھلنے اور شدید بارشوں کے امتزاج سے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں خاص طور پر بدسوات، ہنرچی، ترسات، ہندور اور درکوٹ کے علاقے خطرے کا شکار ہیں، جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

ادارے نے آزاد جموں و کشمیر کے کئی شہروں جیسے وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور اور منڈی بہاؤالدین جیسے گنجان آباد شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

سیلابی ریلے بھی متوقع 

خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں شدید بارشوں کے ساتھ آندھی طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ نشیبی علاقے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آسکتے ہیں۔

سندھ کے جنوبی علاقے، خاص طور پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد،کو بھی اربن فلڈنگ کے لیے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

عوامی انتباہ اور ہوٹلوں کے لیے ہدایت

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش اور آندھی طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

حال ہی میں سوات میں پیش آنے والے سانحے کے تناظر میں، خیبر پختونخوا ٹورازم سروسز وِنگ نے سیاحتی مقامات پر قائم تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لیے جاری کردہ ایک ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دریا کے کنارے واقع ہوٹل فوری طور پر نشست گاہیں ہٹا دیں اور کوئی بھی عارضی رکاوٹ قائم نہ کریں۔

مون سون سے ہلکان کراچی

دوسری جانب کراچی میں مون سون کی پہلی جھڑی نے شہر کا کمزور انفراسٹرکچر بے نقاب کر دیا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی، نکاسی آب اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

شدید بارشوں کے کئی دن گزرنے کے باوجود شہر کے بیشتر علاقے اب بھی بجلی کی بندش، پانی میں ڈوبی سڑکوں اور گھنٹوں طویل ٹریفک جام کی لپیٹ میں ہیں۔

بارش شروع ہونے کے تیسرے روز بھی کراچی الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز غیر فعال ہیں، جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بارش کے پہلے دن تقریباً 600 فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جبکہ دوسرے دن 240 فیڈرز بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اربن فلڈنگ این ڈی ایم اے بارش بجلی ٹریفک سیلابی ریلے کراچی محکمہ موسمیات مون سون نکاسی آب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اربن فلڈنگ این ڈی ایم اے بجلی ٹریفک سیلابی ریلے کراچی محکمہ موسمیات نکاسی آب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ڈی ایم اے علاقوں میں اسلام آباد اربن فلڈنگ گھنٹوں میں کے مطابق کے جنوبی کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے