City 42:
2025-07-06@21:54:11 GMT

ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس ختم ؛شام غریباں کی مجالس برپا

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

سٹی 42: ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس ختم ہوگئے  ملک بھر سے  عزاداروں نے  مجالس و جلوسوں میں شرکت کی اور  حضرت امام حسین کو پرسہ دیا 

ملک بھر سے عاشورہ کے جلوس نکلے جس میں ہزاروں عزا داروں نے شرکت  کی ،  ہر شہر میں  سیکورٹی کا انتظام کیا  گیا تھا ، نیاز امام حسین ، ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں ، عزاداروں نے ماتم کیا ، زنجیر زنی  بھی کی ،شہادت امام حسین  پر اپنے غم  کا اظہار کیا 

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

حیدر آباد

حیدرآباد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے اختتامی مقام امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پہنچ کر ختم ہوا،جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا تھا،حیدرآباد: مرکزی جلوس میں 25 سے زائد ماتمی انجمنیں شریک تھیں، 
حیدرآباد:جلوس کوہِ نور چوک، اسٹیشن روڈ، سینٹ میری چوک سے ہوتا ہوا دادن شاہ روڈ  پر ختم ہوا

صادق آباد 

دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا

صادق آباد میں  یوم عاشورہ  کا مرکزی ماتمی جلوس  اختتام پذیر ہوگیا 

جلوس اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصرے پنجتن پاک پہنچ گیا ،مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرے پنجتن پاک پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا ،مرکزی امام بارگاہ میں شام غریباں کی مجلس برپا ہو رہی ہیں 

لودھراں 

لودھراں میں  شہر کا مرکزی جلوس جمخانہ کلب پہنچ کر اختتام پذیر  ہوا

عاشور کے دن موسم کی فورکاسٹ؛ بارش کہاں کہاں برسے گی

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر اور ڈی پی او علی بن طارق مرکزی جلوس مانیٹرنگ کیلئے خود موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنی نے کہا ضلع میں دسویں محرم الحرام کےنکالے گئے تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔ضلع میں 10 محرم الحرام کے 36 جلوس نکالے گئے۔تمام تحصیلوں میں جلوسوں کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ چوکس اور متحرک رہی ۔ کہروڑپکا، دنیاپور اور لودھراں کے حساس جلوسوں کےانتظامات کی مانیٹرنگ خود کی۔ضلع بھر میں تمام جلوسوں کےسیکیورٹی و دیگر انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ۔دن بھرگرمی میں سخت محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرنے والے افسران اور ملازمین کو شاباش  دیتی ہوں ۔ 

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

سکھر

سکھر میں روہڑی کا ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوگیا،امام بارگاہ شاہ عراق سے اٹھ اور نو محرم کی درمیانی شب شمع گل کے بعد برامد ہونے والا ماتمی جلوس اختتام پذیر ہو گیا ، ملک کا سب سے طویل دورانیہ کا ماتم جلوس شہداء قبرستان میں اختتام پذیر ہوا، نو ڈھالا تاریخی ماتمی جلوس جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسٹیشن روڈ کے قریب شہدائے قبرستان میں اختتام پذیر ہوا

رحیم یار خان 

پولیس نے ہنجروال سے اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

رحیم یارخان میں مرکزی جلوس لنگرحسینی امام بارگاہ میں اختتام پذیرہوگیا، جہاں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور ماتم کیا 

میانوالی 

میانوالی مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر بتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،،محرم الحرام یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید رضوی شاہ پر اختتام پزیر

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب،تمام روٹس کو بم ڈسپوزل اسکواڈکے ذریعے کلیئر کیا گیا تھا

مردان 

مردان میں  ماتمی جلوس امام بارگاہ جعفریہ حیدریہ پر احتتام پذیر ہوگیا ، 

کراچی 

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا  صدر ریگل چوک، تبت سینٹر سے ہو کر ایم اے جناح روڈ پہنچا اور پھر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا 

ملتان 

ملتان میں استانہ لعل شاہ کا مرکزی جلوس کربلا شاہ شمس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ،جلوس کچہری روڈ سے گھنٹہ گھر سے واٹر ورکس روڈ پہنچا ،مرکزی جلوس واٹر ورکس روڈ سے دولت گیٹ سے علی چوک پہنچا ،مرکزی جلوس علی چوک سے  کربلا شاہ شمس پہنچا ،جلوس میں مرد و خواتین عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا  مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا ،جلوس کے اختتام پر عزاداری کی گئی،جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جلوس کے موقع پر پانی ،شربت کی سبیلیں لگائی گئیں ،جلوس کے دوران نذر و نیاز کی تقسیم بھی کی گئی،

پسرور

پسرور میں  یوم عاشورہ کا دوسراجلوس بھی مرکزی امام بارگاہ محلہ سیداں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا 

کبیر والا 

کبیروالا میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس محلہ بھٹیانوالہ میں اختتام پذیر ہوگیا، جلوس میں موسلا دھار بارش کے باوجود عزاداروں نے بھرپور شرکت کی،  جلوس اپنے مقررہ روٹ سے پرامن طور پر گزرا،  جلوس میں علم، تعزیہ اور ذوالجناح شامل تھے،  ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی جانب سے طبی کیمپ قائم کیے گئے ،   پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے 

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا،گوجرانوالہ یوم عاشور کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوا،مرکزی جلوس اپنے مقررہ اور روائتی راستوں کالج روڈ،گرجاکھی دروازے سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک میں پہنچا،جہاں عزاداران حسینؓ نے نماز ظہرین ادا کی،گھنٹہ گھر چوک میں عزاداران حسینؓ نے نوحہ خوانی کی،صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر،آرپی اؤ،ڈپٹی کمشنر،سی پی او کا جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے لیے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،جبکہ جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے جن کے زریعے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی،جبکہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے،مرکزی جلوس کے راستوں میں انے والی گلیوں بازاروں کو خار دار تاروں کے زریعے مکمل طور پر بند کیا گیا تھا،ضلع بھر میں یوم عاشور پر 77 مجالس اور 89 جلوس برامد ہوئے گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،35 سو سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ڈیوٹیاں سرانجام دی جبکہ رینجرز اور الیٹ فورس بھی شہر بھر میں گشت کرتے رہے، جلوس اپنے روائتی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گرونانک پورہ پہنچا وہاں سے مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت پہنچ کر اختتام پزیر ہوا

چنیوٹ

چنیوٹ عشرہ محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مرکزی کنٹرول روم میدان ترکھاناں پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد موجود رہے،

 ڈپٹی کمشنر  نے کہاضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے   شکرگزار  ہیں،پولیس اہلکاروں نے پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے ، 

مری 

مری بھر میں یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔جلوس کی سیکورٹی کیلیئے فول پروف انتظامات کیے گئے ، پولیس،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،محافظ فورس،ایم سی کے 700 سے زائد اہلکاروں نے جلوسوں کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہابھرپور تعاون کرنے پر سب کا مشکور ہوں۔ڈی پی او مری آصف امین اعوان  نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سبیلیں لگائیں۔الحمد اللہ پر امن طریقہ سے تمام جلوس اختتام پذیر ہوۓ۔تمام امن کمیٹیز کا رول قابل تحسین ہے۔بہترین انتظامات پر عزاداران نے مری انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر  ہوگیا ،  شبیہ ذوالجناح کا جلوس مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

پتوکی 

پتوکی  میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا،یوم عاشورہ مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس حسنینہ امام بارگاہ سے برآمد ہؤا ، عقیدت مندوں نے جلوس کے شرکاء کے لیے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی جہاں اعزادا اپنی پیاس کم کرتے دیکھی دے رہے ہیں ، پنجاب پولیس کے300 سے زائد اہلکار اور ریسکیو اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی پر ہما وقت نظر ائے ، پولیس کی جانب سے جلوس کی سخت نگرانی کی گئی ، عزاداروں نے ضلع انتظامیہ کا بہترین انتظامات کے حوالے سے شکریہ ادا کیا

عارف والا

عارف والا میں یوم عاشورہ کا مرکزی امام بارگاہ ڈی بلاک سے برآمد ہونے والا جلوس اختتام پذیر   ہوا،جلوس لاری اڈا قبرستان امام بارگاہ پہنچ کر اختتام ہوا لاری اڈا امام بارگاہ میں شام غریباں  برپا ہوگئی

بورے والا 

 تمام چھوٹے بڑے ماتمی جلوس اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے، مرکزی جلوس جوئیہ روڈ سے ہوتا ہوا شہباز چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے ، امام بارگاہ حسینیہ میں شام غریباں برپا  کی گئی 

علی پور
 علی پورمیں  تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے، مرکزی جلوس امام بارگاہ سادات مہاجرین سے برامد ہوا ، مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا ، ذاکرین نے شام غریباں میں مصائب کربلا بیان کیے ، جلوس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی ، منتظیمن امام بارگاہ نے پولیس ، تحصیل انتظامیہ، ریسکو ، میڈیا ،امن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا

سیالکوٹ

امام بارگاہ مستری عبداللہ سے برآمد ھونے والا قدیمی جلوس پروفیسر غلام حسین کی رھائش گاہ چوک امام صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

ڈسکہ 

ڈسک میں  یوم عاشور  کا جلوس قدیمی امام بارگاہ حسینیہ سعادات گردیزی اختتام پزیر ہو گیا،یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی ریلوے روڈ  پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا

گلگت

گلگت میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس جامعہ امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا مرکزی ماتمی جلوس امامیہ مسجد پہنچ کر نماز مغربین کے بعد اختتام پزیر ہوا، 

کشمور

مرکزی امام بارگاہ فتح شاہ بخاری سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،امام بارگاهه فتح شاہ بخاری میں شام گریباں برپا کی جائے گی،پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے 

جہلم 
ضلع بھر سے نکلنے والے جلوس اختتام پزیر ہوگئے ہیں،30 جلوس ضلع بھر کے علاقوں سے برآمد ہوئے تھے،پرامن طور پر جلوس مقررہ مقام پر پہنچ گئے  ،جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام تھا،پولیس سول ڈیفنس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات تھے

میرپور آزادکشمیر 
میرپور آزادکشمیر میں  یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن پہنچ کر پرامن اختتام پذیر  ہوا،  جزوی طور پر بند موبائل سروس بحال ہوگئی ، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا

 ضلع بھر سے نکالے گئے 4 جلوس پرامن اختتام پذیر ہوگئے ہیں 

میرپور خاص
میرپورخاص کے تمام ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوگئے
مرکزی امام بارگاہ  مکھن شاہ پر شام غریباں منعقد کی جائے گی 

ٹنڈو الہ  یار 

ٹنڈوالہ یار میں یوم عاشور کے دو الگ الگ مرکزی ماتمی جلوس اختتام پزیر ہوگئے  ،جلوس امام بارگاہ سخی موج دریاء اور انجمن سفینہ حیدری پر واپس  پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے،جلوس کے اختتام کے بعد مجلس شام غریباں برپا  کی جا رہی ہے ،جزوی طور پر معطل ہونے والی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع  ہوگئی 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس جلوس مرکزی امام بارگاہ مرکزی جلوس امام بارگاہ انتظامات کیے گئے تھے امام بارگاہ حسینیہ روایتی راستوں سے میں اختتام پذیر محرم الحرام ڈپٹی کمشنر ماتمی جلوس ملک بھر سے کی جانب سے راستوں پر جلوسوں کے ہونے والا جلوس اپنے جلوس میں پولیس کی فول پروف عاشور کے کے ساتھ جلوس کے کے جلوس ادا کی کے لیے روڈ سے کی گئی

پڑھیں:

یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد

فائل فوٹو

نواسہ رسول امام حسین کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کا دن، یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔ اس موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔ پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔

روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے۔

گوجرانوالہ میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوگا۔ مٹھی میں یوم عاشورہ کا جلوس صبح دس بجے برآمد ہوگا۔

میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔

یوم عاشور پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس اختتام پذیر
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم عاشورہ کے جلوس اختتام پذیر
  • ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر
  • یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
  • یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا، جلوس برآمد
  • کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر
  • کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا
  • سکھر: 500 سالہ نو ڈھالہ تعزیہ جلوس برآمد
  • کراچی، سادات امروہہ کے تحت 8 محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ مقام پر اختتام پذیر