آئی فون 17 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17 واں ایڈیشن کی لانچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں (11 یا 13 ستمبر) متوقع ہے اور اس فون سے متعلق جاری ہونے والی لیکس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ نیا ایڈیشن موجودہ اڈیشن سے مختلف ہوگا۔
یہ سال آئی فون میں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا سال معلوم ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ویبو پر موجود ایک لیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (جس کی ماضی میں ایپل کے حوالے سے تمام خبریں درست ثابت ہوئیں) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی آئی فون 17 کا ڈسپلے بڑا کرنے جارہی ہے۔
اس وقت آئی فون 16 کا ڈسپلے 6.
دیگر افواہوں کے مطابق ایک فیچر جو آئی فون 17 کو آئی فون 16 سے مختلف کرے گا وہ اس کے فرنٹ کیمرا کا متوقع طور پر 12 میگا پکسل کو 24 میگا پکسل ریزولوشن سے بدلا جانا ہے۔
سیریل لیکر ماجن بو کی کےمطابق آئی فون 17 ایئر میں فرنٹ فیسنگ کیمرا اور فیس آئی سینسر کے لے آؤٹ میں فرق ہوگا۔ آئی فون 16 سیریز اور متوقع آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس میں کیمرا ممکنہ طور پر ڈائنامک آئی لینڈ کے دائیں کنارے پر موجود ہے لیکن آئی فون 17 ایئر میں یہ بائیں جانب ہوگا۔
آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
آئی فون 17: 799 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے) آئی فون 17 ایئر: 899 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 پاکستانی روپے) آئی فون 17 پرو: 1636 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 پاکستانی روپے) آئی فون 17 پرو میکس: 1928 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 333 پاکستانی روپے)
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی روپے ا ئی فون 17 ا ئی فون 16
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :