سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔

رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔

مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔

تین سو کے قریب مسافروں میں سے 14 مسافروں کو الگ کر دیا گیا، برطانیہ،امریکہ سے آئے پاکستانی مسافروں کو الگ کر کے ائیرپورٹ پر ہی بٹھا دیا گیا۔

280 کے قریب مسافروں کو ہوٹلز میں منتقل کر دیا گیا، مسافروں نے کہا کہ کل سے ہی بے یارومددگار ائیرپورٹ کے فرش پر بیٹھے ہیں۔

ائیرپورٹ پر خوار ہونے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ایک مسافر نے کہا کہ جب سے طیارے سے اتارا گیا،عملے نے آکر خیریت تک نہیں پوچھی، ائیر فرانس کے عملے نے فرش پر بیٹھے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔

مسافر نے مزید بتایا کہ فرانس کی فضائی ائیرلائن کے ملازمین مسافروں کی مدد کو آئے، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسافروں کو کا شکار دیا گیا کہا کہ

پڑھیں:

بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر قومی ائر لائن کی مداح، کراچی تک سفر کی ویڈیو جاری 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد پی آئی کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاؤں گی۔ جین میریٹ کو ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ میں لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔ پی آئی اے کی سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر  کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ سی ای او کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
  • آپریشنل وجوہات  کے بائث 2 منسوخ، 1 تاخیر کا شکار
  • قراقرم ایکسپریس تاخیر کا شکار، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کیلئے متبادل انتظام
  • مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ
  • بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر قومی ائر لائن کی مداح، کراچی تک سفر کی ویڈیو جاری 
  • ہائپرسونک طیارہ، بیجنگ سے پیرس ایک گھنٹے کا سفر، پہلی کب پرواز ہوگی؟ رپورٹ سامنے آگئی