این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی اِن کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت درخواست گزار، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سے اِن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اِن کا فون بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ کا بتایا تھا، جس مشکوک گاڑی میں اغواء کیا گیا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔
جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟
عدالت نے پٹیشنر کے سی ڈی آر سے دباؤ ڈالنے والوں کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو بازیاب کروانے کے لیے پولیس کو تین دن کی مہلت دے دی۔
واضح رہے کہ مغوی افسر، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اغواء کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی اے
پڑھیں:
سندھ بارکونسل انتخابات فیس میں اضافے کیخلاف درخواست مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فیس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار چونکہ فیس جمع نہ کرانے کے باعث انتخابی عمل میں فریق نہیں لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت متاثرہ فریق نہیں بنتا۔ سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نامزدگی فیس 25 ہزار روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردی جو غیرمنصفانہ اقدام ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے خود فیس جمع نہیں کرائی، لہٰذا متاثرہ فریق نہیں بن سکتا۔ عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔