Islam Times:
2026-07-24@05:07:01 GMT

احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری عدالت میں عدالت نے

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری