باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
باکو سے بھارت کے شہر چنائے جانے والی سلک وے ایئر لائن کی ایک غیر ملکی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
طیارے نے رات 8 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس کے بعد اسے بحفاظت پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب کے قریب پرواز کر رہی تھی کہ دورانِ پرواز اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
کراچی ATC نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فوری لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد غیر ملکی پرواز نے بحفاظت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ طیارے میں موجود عملہ اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو ایئرپورٹ کی پارکنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں فنی ماہرین کی ٹیم طیارے کا معائنہ کر رہی ہے۔
تاحال طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور روانگی کا فیصلہ تکنیکی جانچ کے بعد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔حکام پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس 8 نومبر بروز ہفتہ مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔