حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے میں کس نوعیت کا مواد استعمال ہوا اور اس کا ہدف کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ پیر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بعد پیش آیا ہے، پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو دوزان ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا، انجن کو 5 گولیاں لگیں مگر عملہ محفوظ رہا۔ اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان نے قبول کی تھی، ماضی میں بھی جعفر ایکسپریس کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین پر حملے میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ جون 2025ء میں سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بم دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد گل رحمان سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد افغان صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ کُل 26 شہادتیں ہوئی تھیں اور 354 یرغمالی رہا کروائے گئے تھے۔

بلوچستان میں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر گئے، اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا
  • مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں جھمپیر کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، دونوں ٹریک بند
  • جعفر ایکسپریس کو بلوچستان جانے سے روک دیا گیا
  • پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا
  • ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اوپن نیلامی کا اعلان
  • جعفرایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا
  • جعفر ایکسپریس کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک
  • فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر گل رحمان افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا
  • جعفر ایکسپریس حملے کاماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک 
  • فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک