این ڈی ایم اے کا 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بیشتر شہروں میں 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا، پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہا و میں اضافہ متوقع ہے، تربیلا، تونسہ، گڈوبیراج میں ہلکے،کالا باغ و چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔شدید بارشوں کے باعث تونسہ بیراج میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے، چناب میں مرالہ اور خانکی،دریا کابل میں نوشہرہ پر ہلکے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کا بہا و بڑھنے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریائے سوات ، پنجکوڑہ اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسی خیل کے نالوں بھی بہا و میں اضافہ متوقع ہے۔ خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات میں مقامی فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 74 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکے ہیں، دریاں اور ندی نالوں کے قریبی آبادی شدید بارشوں اور رات میں محتاط رہیں، تیز بہاو کی صورت میں ندی نالے، پل اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے نہ گزریں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 26 جون سے 10 جولائی تک مختلف حادثات میں 90 افراد جاں بحق ہوئے ۔ جن میں 45 بچے،29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں جبکہ 158 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں اور سیلاب سے 10 کلومیٹر سڑکیں اور 8 پل بھی متاثر ہوئے ۔ 109 گھر مکمل تباہ، 243 تینتالیس کو جزوی نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں،ترجمان ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.

95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان نے ایس سی او میں ڈیجیٹل اکنامک کو آپریشن کے 12 منصوبوں پر دستخط کر دئیے سینئر صحافی ذکیر بھٹی کی جدہ آمد، پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے ناشتے پر بیٹھک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری ڈی ایم اے کا امکان ہے کے مطابق

پڑھیں:

جاپان میں خونی ریچھوں کے حملوں کیخلاف اقدامات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف حکومت نے اہم قدم اٹھالیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکام نے جنگلی ریچھوں کے مسلسل ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر شکاریوں کے لیے فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ ماحولیات نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر ایک پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے، جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ جان لیوا مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق جاری برس ریچھوں نے ریکارڈ توڑ تعداد میں حملے کیے ہیں، جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ حالیہ مہینوں میں ریچھوں نے ایک اسکول کے دروازے توڑ ڈالے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کردیا اور بڑے بازاروں میں آزادانہ گھومنے جیسے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • جاپان میں خونی ریچھوں کے حملوں کیخلاف اقدامات
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  • پنجاب میں اسموگ الرٹ، ٹریفک حکام کو سخت ایکشن کا حکم
  • کوئٹہ، محکمہ داخلہ کی سفارش پر موبائل ڈیٹا سروس ایک دن کے لیے بند کرنے کا امکان
  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی