محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 11 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے تیسرے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کا سلسلہ متوقع ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو الرٹ رہنے اور نالوں و نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ترجمان کے مطابق 13 سے 17 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران تیز آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید بارشوں کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، متعدد پروازیں منسوخ اور درجنوں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے میں بھی

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا