ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال، ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔
ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں، ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے، بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے مقامی ندی نالوں کے بہاؤ میں بھی شدید اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شیگر کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ دریائے ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو میں طغیانی اور گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ الرٹ کے مطابق مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔الرٹ میں کہا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست رکھیں۔ حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ کا ڈی ایم اے پر نچلے درجے کا خدشہ ہے متوقع ہے کے مطابق جہلم میں میں بھی کے لیے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????
See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG
???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp
واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔