ٹیکساس (اوصاف نیوز)امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔

ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس میں آنے والے سیلاب کو ”بڑا قدرتی سانحہ“ قرار دیا تھا اور ریاست کی مدد کے لیے وفاقی وسائل کا استعمال شروع کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندان آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں، جبکہ مقامی حکام امدادی، بازیابی اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

حوثیو ں جنگجووں نےاسرائیل جانیوالے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ویڈیووائرل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال ،رابطہ سڑکیں بند ،ٹریفک معطل

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے نگر خاص ہوپر،سپلتار نالہ میں سیلاب سے سڑکوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات حکومت گلگت بلتستان نے کہا کہ سردیوں میں برف باری نہیں ہوئی، گرمیوں میں بالکل بارش نہیں ہے، جہاں گزشتہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا کئی برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، وہیں اس بارگرمیوں میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب گونر فارم اور مولا داد پری کے علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند ہوگئی۔گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت سے چلاس کے درمیان قراقرم ہائی وے پانچ مقامات پر بند ہوگئی، اچانک سیلاب کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ملبہ اور کیچڑ سڑک پر آ گیا، جس سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، لاہور میں سیلابی صورتحال
  • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال ،رابطہ سڑکیں بند ،ٹریفک معطل
  • ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال، ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • ممکنہ سیلابی صورتحال، گلگت بلتستان میں تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا
  • این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی 
  • ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 12 روز میں 79 افراد جاں بحق
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 19 افراد جاں بحق، بڑے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ
  • ملک بھر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری