Islam Times:
2026-07-24@12:20:06 GMT

اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ملائیشیا میں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے اور جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے، پاکستان واپس آنے کے بعد وہ ہفتہ کو چین روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ملائیشیا میں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے اور جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے، پاکستان واپس آنے کے بعد وہ ہفتہ کو چین روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، دونوں مقامات پر ان کی سائیڈ لائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر

چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد،(سب نیوز) : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گرمجوشی اور مفید تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔ وانگ یی نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا تھا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اگلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان