خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں جا گری۔

سنٹرل کُرم کےعلاقہ گندال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔، زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی موڑکاٹتےہوئےگہری کھائی میں جاگری،گاڑی صدہ جا رہی تھی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کھائی میں

پڑھیں:

آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں مبینہ حادثاتی دھماکے میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک اور واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک ٹیم خان یونس میں حماس کے زیر استعمال عمارتوں کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کر رہی تھی۔

ایسی ہی ایک عمارت میں بارودی مواد بچھایا گیا تاکہ اُسے دھماکے سے اُڑادیا جائے اور حماس کے پاس رہنے کو کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔

تاہم بارودی مواد بچھانے کے محض دو گھنٹے بعد اُسی عمارت میں اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس میں ٹیم لیڈر شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے دیگر اہلکاروں نے اپنے ٹیم لیڈر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت کیپٹن 21 سالہ ریعی بیران کے نام سے ہوئی ہے۔

مارے گئے افسر گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ میں ٹیم کمانڈر تھے۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ خان یونس میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے میں حماس کے ملوث ہونے کو بھی مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

اسی طرح ایک اور واقعے میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ملٹری آپریشن کے دوران میں دو اسرائیلی فوجی اپنی ہی غلطی سے شدید زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں حماس کے ساتھ دو بدو لڑائی یا سرحد پر جھڑپوں میں اب تک 451 اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی
  • گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس
  • ضلع کرم: گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، اے این پی کے رہنما قتل
  • پنجاب، بلوچستان میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد: سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17 افراد زخمی
  • اسلام آباد ، سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں جا گری ، 17 مسافر زخمی
  • کراچی، سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار شدید زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی