چینی کی درآمد کیلئے حکومت نے ٹینڈر جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے پہلا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے عالمی سپلائرز اور مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں۔ اس سے قبل حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں نجی شعبے کو بھی چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم بعد ازاں وفاقی کابینہ نے سرکاری سطح پر درآمد کے حتمی فیصلے کی منظوری دی۔
وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی یہ درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔
دوسری جانب، حکومت نے درآمد شدہ چینی کو عام شہریوں کے لیے سستا فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی تیز کر دیے ہیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔
تاہم ان تمام حکومتی اقدامات کے باوجود چینی کی قیمت میں کمی کا اثر ابھی تک عوام کو محسوس نہیں ہو رہا۔ مختلف شہروں میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حکومت نے چینی کی کے لیے کر دیا
پڑھیں:
ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)گزشتہ چند دنوں کے دوران ماتلی اور گرد و نواح میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خدشات پائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ماتلی میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض بخار، جسم درد اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے اسپرے مہم، گندے پانی کی نکاسی، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماتلی اور ڈی ایچ او بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں اور ماتلی میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا مہم کا آغاز کریں۔