Islam Times:
2026-07-24@07:57:54 GMT

لوگ جان دیکر کرپشن کی قیمت چکا رہے ہیں، اروند کیجریوال

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

لوگ جان دیکر کرپشن کی قیمت چکا رہے ہیں، اروند کیجریوال

دہلی کے سابق وزیراعلٰی نے مطالبہ کیا کہ پل حادثے کیلئے جو بھی ذمہ دار ہیں، چاہے وہ کتنے ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہوں، انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں مہی ساگر ندی پر واقع پل گرنے کے حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے گجرات حکومت پر بدعنوانی اور لاپرواہی کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے پل حادثے کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا اور حکومت سے سخت سوالات کئے۔ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ گجرات میں یہ حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے لکھا "خدا مہلوکین کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ تکلیف برداشت کرنے کی طاقت دے، میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں لیکن اس وقت ایک اہم سوال اٹھانا ضروری ہے"۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 برس سے گجرات میں اقتدار پر قابض بی جے پی یہ بتائے کہ ریاست میں بار بار غیرمعیاری اور خطرناک پل کیوں بنائے جا رہے ہیں، جو وقت سے پہلے ہی گر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناک کے نیچے جو لاپرواہی اور بدعنوانی ہو رہی ہے، اس کا خمیازہ عام شہریوں کو اپنی جان دے کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اروند کیجریوال نے مطالبہ کیا کہ پل حادثے کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں، چاہے وہ کتنے ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سخت قدم اٹھا کر ہی معصوم جانوں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی گجرات یونٹ کے انچارج گوپال رائے نے بھی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کا نام نہاد ترقیاتی ماڈل ایک بار پھر زمین بوس ہوگیا ہے۔ وڈودرا اور آنند کو جوڑنے والا پل درمیان سے ٹوٹ گیا، کئی گاڑیاں اور انسان ندی میں جا گرے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں اس سے پہلے بھی موربی پل حادثہ، راجکوٹ آتشزدگی اور سورت کا ٹکشیلا واقعہ جیسے سانحات ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کے باعث سینکڑوں جانیں جا چکی ہیں۔ گوپال رائے نے کہا کہ گجرات اب یہ سب برداشت نہیں کرے گا اور جلد تبدیلی آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز گجرات کے وڈودرا ضلع کے پدارا علاقے میں واقع گمبھیرا پل اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پر کئی گاڑیاں موجود تھیں، جو ندی میں گر گئیں۔ مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن عوامی سطح پر حکومت کی کارکردگی اور احتساب پر کئی سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال گجرات میں کہ گجرات

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف