ٹڈاپ کرپشن کیس، 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔
کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے اور یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔
ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف بوگس کمپنیاں بنا کر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ کرپشن کرپشن کی
پڑھیں:
صدرِ مملکت کی تبدیلی یا انکی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی
فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا، سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔
کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال سے کیس چل رہا تھا، جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔