کراچی: چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں واقع انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن سے متعلق 9 مقدمات میں بری کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے،، مجموعی طور پر 26 میں سے 13 مقدمات سے یوسف رضاگیلانی بری ہوچکے ہیں، ملزمان کے خلاف جعلی کمپنیاں بناکر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
یوسف رضاگیلانی اور دیگر نامزد ملزمان کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے بعد 9 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، اور چیئرمین سینیٹ مقدمات سے بری کردیا۔
یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے۔
یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا۔
ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں کیا تھا، یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
فلم ساز جمشید محمود جامی کو ہتک عزت کے جرم میں دو سال قید کی سزا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔