سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاْ

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تصور ہوگی، لاہورہائیکورٹ پہلے ریمانڈ بیک کیے گئے مقدمات کے ساتھ درخواست پر سماعت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوران سماعت چیف جسٹس  کا کہنا تھا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو اس لیے دونوں فریقین کی موجودگی میں فیصلہ لکھیں گے، دونوں فریقین کو چیمبر میں مطمئن کریں گے، ان ریمارکس کے ساتھ چیف جسٹس نے فواد چوہدری اور پنجاب حکومت کے وکیل کو چیمبر میں بلا لیا۔

سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرائل پر حکم امتناع دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے گی، اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رات بارہ بارہ بجے تک ٹرائل چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

جس پر چیف جسٹس بولے؛ شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں، سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ دیا تو فریقین کا کیس متاثر ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ فواد چوہدری کی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس

پڑھیں:

عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔

ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔

مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

بڑی خبر! فواد چوہدری کا پروگرام ‘پاور ٹاک’ میں بڑا انکشاف: عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کی حامی بھر لی ہے۔ pic.twitter.com/AY8ONxXYE8

— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 2, 2026

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ