ضلع غربی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ پانی ہے‘مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس اہم ترقیاتی منصوبے پر تقریباً 122 ملین روپے لاگت آئے گی جس کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے، منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار مربع فٹ پیور بلاکس مختلف سڑکوں پر بچھائے جائیں گے جبکہ 1 لاکھ 99 ہزار 700 مربع فٹ سڑکوں کی استر کاری کی جائے گی، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے مختلف قطر کی لائنیں بھی بچھائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور پائیدار انفرااسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔میئر کراچی نے کہا کہ ضلع غربی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ پانی ہے جس کے مستقل حل کے لیے حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںمیئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں آنکھوں کی ایک قابلِ علاج بیماری ریٹینوپیتھی آف پری میچیورٹی (ROP) سے بچاؤ کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) اور کلینیکل گائیڈ لائنز پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، یہ ہدایات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کی جانب سے موصول ہونے والی ایک باضابطہ درخواست کے بعد جاری کی گئیں جس میں اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا لہٰذا میئرکراچی نے اس مسئلے کو انتہائی عوامی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اسپتالوں کے شعبہ جات میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کے فوری نفاذ کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبے کے تعمیراتی کاموںمیں سست روی کی وجہ سے سڑک کی بندش اور دھول و آلودگی کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-34