شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالستار بچانی کی وفات کے بعد سندھ کابینہ کے ارکان شرجیل انعام میمن اور سید ناصر
حسین شاہ نے ان کے آبائی گاو¿ں ٹنڈو الہٰیار بچانی ہا¶س پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی سے تعزیت کی۔صوبائی وزراءنے مرحوم کوپیپلز پارٹی کا نظریاتی سربراہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالستار بچانی نے ذوالفقار علی بھٹو سے شہید بے نظیر بھٹو تک پارٹی سے وفا کی لازوال مثال قائم کی جبکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک (ایم آر ڈی) میں ان کا کردار تاریخ کا حصہ ہے ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ ثقافت سندھ کا حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : محکمہ ثقافت سندھ نے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر کی تدفین سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمے ہے، پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، ورثا اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔