تعلیمی اداروں کی بہتری اولین ترجیح ہے‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرتاچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کمیٹی 8 میں واقع بہادر یار جنگ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اسکول کو ماڈل طرز پر جدید سہولیات کے ساتھ تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔ جاری کاموں میں چھت کی مرمت، دیواروں پر رنگ و روغن، المونیم کی نئی کھڑکیوں کی تنصیب، ڈیسکوں کی مرمت اور پالش شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی اسمبلی اور کھیلوں کے لیے اسکول گراؤنڈ میں پیور بلاک سے نیا فرش بھی تعمیر کیا گیا ہے۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے تعلیمی معیار پر توجہ نہیں دیتیں، وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن کی سطح پر تمام سرکاری اسکولوں کو بتدریج ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکارہی ہے: نصرت جاوید کا دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نصرت جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی ہیں کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکا رہی ہیں، یہ روایتی ساس بہو والی بات ہے، جمائما اور علیمہ کی آپس میں نہیں بنتی،وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا تجزیہ دے رہےتھے۔
نصرت جاوید کا مزید کہناتھاکہ علیمہ خان مخالف پی ٹی آئی گروپ کہہ رہا ہے کہ چند ہی دنوں میں آف شور کمپنیوں کا ذکر ہونےو الا ہے جس می٘ علیمہ کو ملوث کیا جائے گا، وہ مایوس ہوکر اپنے بھتیجوں کو کہہ رہی ہے، پریشر بلڈ کررہی ہےلیکن جمائما نے درمیانی راستہ اپنایا۔
ان کا مزیدکہناتھاکہ " میرا خیال ہے کہ اگر ایک مرتبہ بچے اس راہ پر چل نکلے، وہ متحرک ہوں گے ، وہ جماتما تو ساتھ نہیں آنا چاہتی، کمپین البتہ ڈیزائن کروا دی ہے کہ امریکہ میں ان لوگوں سے رابطہ کریں اور کریں جو چاہتے ہیں، دوسری طرف علیمہ خان کی پوزیشن یہ ہے کہ وہ کہہ رہی ہے کہ وہ (قاسم اور سلمان) پاکستان آرہے ہیں، بتایا ہے ، پوچھا نہیں۔
کراچی: والد کی تدفین کیلئے سعودیہ سے آیا ہوا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
مزید :