گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن منتخب بلدیاتی قیادت نے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کے لیے پروجیکٹ بیسڈ لرننگ (PBL) پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلبرگ ٹاؤن نے (Tadabbur) تدبر اور یسر (Yusr) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری سرکاری اسکولوں کے تعلیمی معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی طرف ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوئیں جن میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، اعزازی صدر تدبر ڈاکٹر معروف بن روف، ڈائریکٹر یسر راجا اویس اللہ، نائب امیر جماعت اسلامی گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس، ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف اور تعلیمی کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر یسر راجا اویس اللہ نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ طلبہ میں Critical Thinking کو فروغ دیا جائے اور یہ صرف پروجیکٹ بیسڈ لرننگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دنیا میں تحقیق، تجزیہ اور عملی سیکھنے کے طریقے ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ڈاکٹر معروف بن روف نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور اساتذہ و طلبہ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ان کے مطابق جب اساتذہ خود نئے تدریسی رجحانات کو اپنائیں گے تو طلبہ بھی زیادہ بہتر انداز میں سیکھ سکیں گے۔چئیرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ کے اسکولوں کا انفراسٹرکچر بحال کر لیا گیا ہے اور اب ہماری اولین ترجیح اکیڈمکس کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تدبر اور یسر جیسے ادارے ہمارے اسکولوں میں تعلیمی بہتری کے لیے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔اس موقع پر یہ بات بھی اجاگر کی گئی کہ تعلیم کارڈ کے اعلان کے بعد یہ پروگرام جماعت اسلامی کی تعلیمی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین گلبرگ ٹائون پروجیکٹ بیسڈ لرننگ پروگرام کاتدبر ‘یسر اورانتظامیہ کے ہمراہ گروپ فوٹو
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹائون میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) نے آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔اورنگی ٹائون گلشن بہار سے چند منٹ کے مسافت پرامن چوک گلشن ضیاء میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) اسپتال کے سب سے بڑے پانچویں کیمپس کی گرائونڈ بریکنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاں اورنگی ٹائون کے درجنوں افراد خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ موجود تھے۔سنگ بنیاد رکھنے اس تقریب سے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی،سیکرٹری پی او بی ٹرسٹ ڈاکٹر شایان شادمانی ، ڈاکٹر مصباح الدین عزیز چیئر مین پی او بی ٹرسٹ، معروف طبی ماہرین ڈاکٹر اظہر چغتائی، ڈاکٹر ثاقب انصاری،ڈاکٹر شاہد نور،ڈاکثر خالد مجیدسمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقعے پر امیر جماعت اسلامی اورنگی ٹاؤن مدثر حسین انصاری سمیت دیگر ذمت داران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او بی ٹرسٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر شایان شادمانی نے کہاکہ اورنگی ٹائون میں پی او بی 4 لیولز کا افتتاحی طور پرا سپتال ہوگا جس میں بیسمنٹ گراونڈ اور فرسٹ اینڈ سیکنڈ فلور ہوں گے ،ہمارا مین اسپتال وہ بھی 6 سو گز پر مشتمل ہے اوریہ 800گز پر اورنگی ٹائون میں ایک بڑا اسپتال ہوگا اور آئندہ آنے والے سال میں بڑی تعداد میں اورنگی ٹاؤن کی عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کرسکے گا ہمارے اس اسپتال سے متصیل ایک بڑی جگہ جو 2400 سو گز پر مشتمل ہے وہ اگلے مراحل میں ایکسٹینشن پلان کا حصہ ہے
پی او بی کے تحت اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی ودیگر موجود ہیں