کراچی: کھلے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی:
شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔
اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے ذریعے تلاش کی اپیل کی گئی ہے۔
ادھر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جوائنٹ میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر نے بھی باقاعدہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور سمندری حدود میں موجود وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ لاپتہ ماہی گیر لانچ کا سراغ لگایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہی گیر لانچ
پڑھیں:
میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے، نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکیں، او لیول اور اے لیول کو بڑھاوا دیا ہے، اس سے ہماری روٹس خراب ہو گئی ہیں۔ ہمیں شیکسپیئر کا معلوم ہوگا لیکن اپنے ہیروز کا علم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی نظریات کا پھیلاؤ بہت خطرناک ہے، منفی پروپیگنڈا اور منفی نظریات کی وجہ سے مجھ پر چلائی گئی گولی ابھی تک میرے جسم میں ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کو منفی نظریات سے بچانا ہو گا۔