Jasarat News:
2025-11-02@13:09:55 GMT

چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے اعدادوشمار جاری کردیے،ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی اور فی کلوچینی 200 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی  200 روپے  فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگئی اور ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلوکا اضافہ ہوا اور گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت184روپے 92 پیسےفی کلو تھی۔

ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے فی کلوتھی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈرجاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت ادارہ شماریات میں چینی فی کلو

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا