Daily Ausaf:
2025-07-11@18:21:48 GMT

ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی، ایک ہفتے میں فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافے کے بعد چینی 200 روپے کلو تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے تک چینی کی فی کلو اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل چینی کی اوسط قیمت 145 روپے 88 پیسے کلو تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وزارت غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں توازن برقرار رکھنےکےلیےچینی درآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم چینی کی درآمد کی منظوری کے باوجود ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:’ناقابلِ شکست پاکستان‘ ہاکی ایشیا کپ انڈر 18 کے فائنل میں پہنچ گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملک میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو

پڑھیں:

کراچی، چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

شوگر مافیا کے سامنے حکومت بے بس ، ایک ہفتے میں چینی 8 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسریز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، شوگر کارٹیل حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہا ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے تو چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی
  • چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری
  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان
  • چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے‘کاشف سعید شیخ
  • کراچی، چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • نئے ٹیکس کانفاذ، پاک سوزوکی نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں
  • ملک بھر میں فی کلو چینی 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک فروخت ہونے لگی۔