مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
بیجنگ ـچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ 10+ 3 تعاون میکانزم کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے لیکن اسے یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اثرات اورکسی ایک بڑے ملک کی جانب سے بلا امتیاز محصولات کے نفاذ جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ 10+ 3 تعاون کو مداخلت سے آزاد رکھنا چاہئے اور تعاون کی رفتار کو مسلسل بڑھانا چاہئے ، چین نے تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی۔ پہلا مربوط ترقی پر منبی مشرقی ایشیا کی تعمیر.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشرقی ایشیا کی تعمیر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔