سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "بکھری ہوئی سوچ اور ایک ناکام سیاسی وجود کی آخری چیخ" قرار دیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فاروق ستار اس وقت سیاسی تنہائی، قیادت کے فقدان اور عوامی کی طرف سے مسترد کیے جانے کا شکار ہیں، اسی وجہ سے وہ سستی شہرت کے لیے وہ کھلے عام جھوٹ بول رہے ہیں، لیکن عوام اب ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،"

انہوں کہا کہ "جس شخص کے سیاسی ماضی پر لسانی تعصب، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور کراچی کے امن کی تباہی جیسے داغ ہوں، اسے عوامی خدمت کا نام لینا زیب نہیں دیتا، یہ سراسر ایک تلخ مذاق ہے۔"  

ناصر حسین شاہ نے نے فاروق ستار کو "سیاسی لاش" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ محض جھوٹے بیانات، ڈرامے اور میڈیا پر نمودار ہوکر خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی سیاسی قبر سے نکل کر وہ سندھ حکومت پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، لیکن شہر کے عوام سچ اور جھوٹ میں فرق جانتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ "فاروق ستار نہ کسی سیاسی جماعت کے نمائندہ ہیں، نہ ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ وہ صرف ایک بدبودار ماضی کی یادگار بن چکے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر انگلی اٹھانے سے پہلے فاروق ستار کو آئینہ دیکھنا چاہیے۔ "عوام انہیں سیاسی تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک چکے ہیں اور وہاں سے واپسی کا کوئی دروازہ باقی نہیں بچا۔"

ناصر شاہ نے کہا کہ "ہم ایسے مفاد پرستوں کو پہلے بھی بے نقاب کر چکے ہیں اور آئندہ بھی ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو صرف اقتدار کی گود میں پلتے ہیں اور اصول اور عوامی خدمت ان کے مزاج کا حصہ نہیں۔"

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی مسلسل عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبے اور انتھک محنت نے فاروق ستار جیسے زوال پذیر سیاستدانوں کو سخت بے چین کر دیا ہے اور ان کا سیاسی وجود اب صرف چند لمحوں کے میڈیا ڈراموں تک محدود رہ گیا ہے جس کا نہ کوئی وزن، نہ کوئی مقصد۔"

آخر میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ "کراچی کے عوام اب ان جیسے سیاسی شعبدہ بازوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اصلی خدمت اور دکھاوے میں واضح فرق کرنا جانتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ نے شاہ نے کہا کہ فاروق ستار چکے ہیں ہیں اور

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن