پی ڈی پی کی جدوجہد آئین، پرچم اور خصوصی حیثیت کے لیے ہے, التجا مفتی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ریاستی حیثیت کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، آئین اور پرچم کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی 5 اگست 2019ء کے واقعات کے بعد سے اپنے اس موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کے سب سے مشکل ترین ادوار میں سے ایک دور میں ابھری ہے اور آج کے مشکل حالات میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ”وقار کے ساتھ، امن اور لوگوں کے زخموں پر مرہم” کے مفتی محمد سعید اور محبوبہ مفتی کے وژن کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن اب پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ صرف ریاستی حیثیت کی بات کرتے ہیں تو آپ اصل مسئلے کو کمزور کر دیتے ہیں۔ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس سمیت تمام جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا بلکہ بات چیت، مفاہمت اور مذاکرات سے ہی مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ التجا مفتی پارٹی کے کے لیے
پڑھیں:
آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے جڑواں شہر میں صدرمملکت کی سالگرہ تقریب میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بےنظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کےلیےبہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نےدلیری اوربہادری سےپیپلزپارٹی کومتحد رکھا، انہوں نے بے نظیرکی شہادت کے بعد پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کےبعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔
گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جیالا اب تگڑا ہوجائے، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے، گلی،محلوں میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤ۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، الیکشن میں عوام تیرپرمہرلگا کربلاول کووزیراعظم بنائیں گے، پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں کہ آصف علی زرداری سےصدرکا عہدہ لے۔
انہوں نے کہا کہ اگریہ سسٹم چل رہا ہےتوآصف علی زرداری کےایوان صدرمیں بیٹھنےکی وجہ سے ہے، ورنہ یہ سسٹم 6 ماہ بھی نہیں چل سکتا۔