مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے داچھی گام میں ایک جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی حکام نے شہدا کی شناخت کیے بغیر ہی انہیں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا مبینہ ملزم قرار دے دیا۔
واقعے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے نوجوانوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان بوجھ کر عسکریت پسند ظاہر کرنے کے لیے جعلی مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔
ادھر سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے مقبوضہ کشمیر میں ایک نیا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو طاقت کے زور پر کچلنا اور بھارت میں نریندر مودی حکومت کی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اس کارروائی کو ایک بڑی فوجی کامیابی کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ اس سے قبل ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر اٹھنے والی تنقید کو کم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جعلی مقابلہ کشمیری نوجوان شہید مقبوضہ کشمیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعلی مقابلہ کشمیری نوجوان شہید وی نیوز جعلی مقابلے
پڑھیں:
نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز دبئی میں ہوئے پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے دوران ایک خوشگوار منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی اور پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ’کرکٹ برادری‘ کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
ایسی ہی وائرل دیگر ویڈیوز چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین اس اقدام کو نفرت اور کشیدگی کے ماحول میں امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
سوشل میڈیا پر شائقین نے لکھا کہ کھیل دشمنی نہیں بلکہ دوستی کا پیغام دیتا ہے، اور یہی اصل اسپرٹ ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لا سکتی ہے۔
Divided by Borders, United by Cricket ❤️#PAKvsIND | #AsiaCup2025 | #INDvsPAK pic.twitter.com/6QCojydfEu
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 15, 2025
تجزیہ کاروں نے بھی ایسے مناظر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے نرم ہیں اور کھیل کی دنیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو تعلقات میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ پاک بھارت چاچا کرکٹ صائم ایوب