آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
آپریشن سندورکی ناکامی، بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
سرینگر /اسلام آباد (سب نیوز)آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر جعلی مقابلوں کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا، غیرقانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو شہید کرکے انہیں سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی اور پاک فوج کے ہاتھوں زبردست ہزیمت اٹھانے کے بعد آپریشن مہادیو کے نام سے جعلی مقابلوں میں زیرحراست پاکستانیوں کو شہید کرنے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن مہادیو کے تحت بھارت میں غیرقانونی اور جبری حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو فیک انکاونٹرز میں شہید کرکے انہیں دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن مہادیو کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنا اور اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت جیلوں میں قید پاکستانیوں کو شہید کرنے کے بعد انہیں سرحد پار دہشتگرد اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث قرار دیا جائیگا۔بھارت کے اس مذموم منصوبے کی مثال آج مقبوضہ کشمیر کے سری نگر میں جعلی مقابلے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے ان میں سے 2 کو پہلگام حملے میں ملوث قرار دینا ہے۔
مقامی لوگوں نے بھارتی حکام کی جانب سے شہید نوجوانوں کو پہلگام حملے سے جوڑنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بے گناہ تھے اور انہیں جعلی مقابلے میں شہید کرکے عسکریت پسند قرار دیا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق جیسے ہی بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کا آغاز کیا سیکیورٹی فورسز نے آج سری نگر کے قریب ایک جھڑپ میں 3 مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں کو مار دیا۔
بھارتی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مارے گئے سلیمان شاہ کا تعلق لشکرِ طیبہ سے تھا، جسے 22 اپریل کو ہونے والے اس ہولناک دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج شروع کیے گئے آپریشن کا نام آپریشن مہادیو رکھا گیا ہے، جس میں 2 مزید عسکریت پسند ابو حمزہ اور یاسر بھی مارے گئے، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یاسر بھی پہلگام حملے میں ملوث تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں 18 سالہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق، جرگے کے سربراہ سمیت مزید 4 گرفتار احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، 12ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا پاکستانیوں کو شہید سیکیورٹی ذرائع آپریشن مہادیو جعلی مقابلوں کو شہید کرکے کی ناکامی قرار دیا بھارت نے کا کہنا
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔